پاکستان24

اسلام آباد میں ویکسین لگوانے کے لیے دروازے توڑ رش

جون 28, 2021

اسلام آباد میں ویکسین لگوانے کے لیے دروازے توڑ رش

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر میں بیرون ملک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچنے پر صورتحال انتظامیہ کے قابو سے باہر ہوئی تاہم بعد ازاں کنٹرول کر لی گئی۔

پیر کی صبح اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سنٹر پر فائزر اور ایسٹرا زینیکا ویکیسن لگوانے والوں کا رش بڑھا تو کئی افراد ماس ویکسینیشن سنٹر کا مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے جس پر سنٹرمیں ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کےلئے روک دیا گیا۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا کہ ویکیسینیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا کہ دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا کے مطابق ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ ویکیسن لگوانے والےمرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔

دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے