پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے باز وں نے دھوم مچا دی
Reading Time: < 1 minuteبلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بدولت پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں 31 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 232 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 201 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
ڈیوڈ ملان اور جونی برسٹو کو شاہین شاہ آفریدی نے پویلین بھیج دیا جب کہ معین علی کو محمد حسنین نے آؤٹ کیا۔
لیونگ سٹون نے انگلینڈ کی ٹی 20 کی تاریخ کی تیز ترین نصف سینچری سکور کی۔
انہوں نے 17 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور پھر 42 گیندوں پر ٹی ٹوئٹنی کی پہلی سنچری بنائی۔ 102 رنز بنا کرشاداب کی گیند پرآوٹ ہوئے۔
جیسن رائے 32 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نمایاں رہے۔
اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 150رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ دونوں نے نصف سینچریاں سکور کیں۔
محمد رضوان 63 رنز بنا کر گریگوری کی گیند پر بریسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔