باکسنگ ڈے ٹیسٹ، انڈیا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بڑی شکست
Reading Time: < 1 minuteباکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انڈیا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بڑی شکست ہوئی ہے۔
میچ کے آخری دن انڈیا کی پوری ٹیم چوتھی اننگز میں صرف 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا نے میچ 184 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا وراٹ کوہلی کو مسلسل ٹرول کر رہا ہے۔
انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی کی آسٹریلین میڈیا کے ساتھ چپقلش کوئی نئی بات نہیں۔
اس سے قبل بھی وہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ انڈیا کے دوران آسٹریلوی میڈیا سے مختلف موقع پر الجھ چکے ہیں۔
انڈین میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق میلبرن کے ایئرپورٹ پر صحافیوں کے ساتھ جھگڑا ہو یا بلے باز سیم کونسٹاس کے ساتھ گرما گرمی، ہر موقع پر میڈیا کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا۔
سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی میلبرن میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل ہی شہ سرخیوں میں رہے ہیں اور کونسٹاس کے ساتھ لڑائی کے بعد وراٹ کوہلی نے انہیں ’جوکر‘ قرار دیا جس پر ایک مرتبہ پھر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔