پاکستان

سابق چیف جسٹس کی توہین، خاتون اینکر کی دو مقدمات میں ضمانت

مئی 30, 2025

سابق چیف جسٹس کی توہین، خاتون اینکر کی دو مقدمات میں ضمانت

اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق چیف جسٹس کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر خاتون سوشل میڈیا اینکر کو دو مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت دے دی ہے۔

شانزے شیخ پر الزام ہے کہ سنہ 2019 میں سوشل میڈیا پروگرام میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کیے تھے۔
اُن کی دو مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری 10 ، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض کنفرم کی گئی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آپ کو سوال لکھ کر دیے گئے، کیا یہ درست ہے؟

جج نے پوچھا کہ آپ نے لکھا کہ آپ کا فیس استعمال کیا جاتا ہے؟ کیا جو سوال لکھ کر دے رہا تھا اس کا منہ اس قابل نہیں تھا کہ وہ سکرین پر آ کر خود سوال کرتا۔

جج طاہر عباس سپرا نے تبصرہ کیا کہ یہ کہاں کی صحافت ہے کہ کوئی سوال لکھ کر دے اور آپ بول دیں۔

جج طاہر عباس سپرا کا کہنا تھا کہ اخبار اب کوئی پڑھتا ہی نہیں۔

جج طاہر عباس نے عدالت میں کھڑے صحافیوں کی جانب اشارہ کیا کہ اصل رپورٹرز یہ کھڑا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اب تو سوشل میڈیا بھی آ چکا ہے وہ 5 ہاتھ آگے ہیں مگر صحافت کا ان کا کچھ پتا ہی نہیں۔

ملزمہ کے وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان مقدمات میں دیگر تمام ملزمان بری کیے جا چکے ہیں۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت کنفرم کرتے ہوئے دس، دس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

خاتون کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دو مقدمات درج ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے