پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست
Reading Time: < 1 minuteکنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021.2023 کے سلسلے کے میچ میں ویسٹ انڈین فتح کا سہرا آخری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کیمر روچ کے نام رہا جنہوں نے مشکل وقت میں 30 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستانی بولرز کا آخری وکٹ حاصل کر کے فتح سمیٹنے کا خواب سچ نہ ہونے دیا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 203 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 217 جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز سکور کیے تھے.
Array