شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد سرگرم، گاڑیاں جلا دیں
شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ میں تبی ٹول خیل کے قریب نامعلوم افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول کر مشینری جلا دی۔
جلائی گئی مشینری میں وزیر آباد بائی پاس سڑک بنانے والی کمپنی کی سات گاڑیاں شامل ہیں
مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے کیمپ عملے کو یرغمال بنانے کے بعد گاڑیوں کو آگ لگائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تخریبی کارروائی بھتہ نہ دینے پر کی گئی جس سے ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔
پولیس یا ریسکیو اداروں میں سے کوئی مدد کو نہیں آیا۔

