کھیل

نسل پرستی پر مبنی جملے بازی، ہیڈنگلے میں میچز پر پابندی

نومبر 5, 2021 < 1 min

نسل پرستی پر مبنی جملے بازی، ہیڈنگلے میں میچز پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

نسل پرستی کے الزامات کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ پر بین الاقوامی میچز کی میزبانی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کلب پر نسل پرستی کے کیس سے نمٹنے سے متعلق تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ’مکمل طور ناقابل قبول‘ اور ’حقارت آمیز معاملہ‘ ہے۔

دوسری جانب یارکشائر کے چیئرمین روجر ہٹن نے نسلی پرستی کے ایشو پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

روجر ہٹن، جن پر کلب کے چیئرمین کے طور پر مستعفی ہونے کا دباؤ تھا، نے 30 سالہ پاکستانی نژاد کھلاڑی عظیم رفیق سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

ادھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ کرکٹ میں نسل پرستی کے خلاف جنگ ’ہمارے کیریئر یا کسی بھی ٹرافی‘ سے بڑی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلش کرکٹ اس وقت مشکلات کا شکار ہوئی جب پاکستانی نژاد آف سپنر عظیم رفیق نے یارکشائر پر نسل پرستی سے مناسب طریقے سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام لگایا۔

عظیم رفیق نے انکشاف کیا تھا کہ انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کے لیے کھیلتے ہوئے ان کو نسل پرستی پر مبنی باتیں سننے کو ملی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے