کھیل

دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس، شعیب اختر نے بڑے جج کا داماد وکیل کر لیا

نومبر 7, 2021 < 1 min

دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس، شعیب اختر نے بڑے جج کا داماد وکیل کر لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اپنے سپورٹس تجزیہ کار اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو معاہدے کی خلاف ورزی پر دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے.

شعیب اختر نے جواب میں کہا ہے کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے قانون جنگ لڑیں گے.

سابق تیز رفتار بولر نے چیف جسٹس کے داماد کو وکیل کیا ہے.

پی ٹی وی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے دبئی جا کر انڈین کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب اختر کی ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران پی ٹی وی سے بطور تجزیہ کار غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‘آپ کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں۔‘

سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے بغیر نوٹس پیریڈ کے استعفیٰ دینے پر تین ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

شعیب اختر نے پی ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر ردعمل میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انتہائی مایوس ہوں۔ میری عزت اور ساکھ کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پی ٹی وی نے اب مجھے ریکوری نوٹس بھیجا ہے۔ میں ایک فائٹر ہوں اور ہار نہیں مانوں گا اور یہ قانونی جنگ لڑوں گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے وکیل سلمان خان نیازی اس معاملے کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے