متفرق خبریں

فن لینڈ کی وزیراعظم نے نائٹ کلب جانے پر معافی کیوں مانگی؟

دسمبر 9, 2021 < 1 min

فن لینڈ کی وزیراعظم نے نائٹ کلب جانے پر معافی کیوں مانگی؟

Reading Time: < 1 minute

یورپ کے ملک فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین نے نائٹ کلب میں پوری رات پارٹی کرنے پر قوم سے ٹی وی خطاب میں معافی مانگ لی ہے۔

نائٹ کلب میں ان کی رات دیر گئے پارٹی کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ ہجوم کے درمیان ہیں اور ماسک بھی نہیں لگا رکھا۔اس سے قبل ان کی اپنی کابینہ کے رکن سے ملاقات ہوئی تھی جن کا کورونا مثبت آیا تھا.

وزیراعظم سنا مارین نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا رکھی ہیں۔

سنا مارین نے اپنے عمل کو لاشعوری قرار دیتے ہوئے قوم سے معافی مانگی ہے تاہم ان کی نائٹ کلب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں شرکت کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سنا مارین نے ٹیلی وژن پر انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے غلط کیا۔ مجھے صورتحال کو زیادہ محتاط طور پر دیکھنا چاہیے تھا۔‘

فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم جن کی دنیا میں نوجوان رہنما کے طور پر ستائش کی جاتی ہے کو اپنے اس رویے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے