اہم خبریں متفرق خبریں

سلمان خان کے ڈانس کی اجازت اور تبلیغی جماعت پر پابندی؟

دسمبر 12, 2021

سلمان خان کے ڈانس کی اجازت اور تبلیغی جماعت پر پابندی؟

سعودی عرب انڈین اداکار سلمان خان کی اپنے گروپ کے ہمراہ ڈانس پرفارمنس اور مملکت میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی خبروں پر پاکستان اور انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین ولی عہد محمد بن سلمان کو طنز و تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

فیس بک پر عزیزی خان نامی صارف نے سلمان خان کے کنسرٹ میں ہزاروں افراد اور کعبۃ اللہ میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے چند افراد کی تصاویر جوڑ کرلکھا کہ ”کیا فرماتے ہیں قائدانِ شرع مبین بیچ اس مسئلے کے، کہ حج کو یوں اور کنسرٹ کو یوں بنانے، نیز ارضِ مقدسہ پر فسق و فجور اور "مغربی تہذیب” کی فروغ کا لائسنس دینے والے حکمران کو "یہودی لابی کا ایجنٹ” اور "اسرائیلی” قرار دینے میں کون سا امر مانع ہو سکتا ہے:
الف: الریال، ب: العود، ج: الکھجور، د: تینوں.

ٹوئٹر صارف زہرہ لیاقت نے لکھا کہ اگر آج یہ کہا جائے کہ سعودی عرب میں اسلام مغلوب اور کفر غالب آ رہا ہے تو غلط نہ ہوگا۔

انہوں نے سلمان خان کی ریاض سیزن میں ڈانس کرتی تصویر ٹویٹ کرتے مزید لکھا کہ :
‏”یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود”۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے