ہزاروں جانیں بچانے والا ‘ماگاوا’ مرنے پر ہیرو قرار
Reading Time: < 1 minuteکمبوڈیا میں ہزاروں افراد کو جان لیوا دھماکوں سے بچانے والا ‘ماگاوا’ موت کی آغوش میں چلا گیا۔
آٹھ سالہ چوہے ماگاوا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہیرو کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے چوہے کی تربیت کرنے والے محکمے اس کی موت کا اعلان کیا۔
ماگاوا نامی چوہے کو دھماکہ خیز مواد سونگھنے کی تربیت دی گئی تھی اور اس نے 100 سے زائد زمین میں دبی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کی تھی جن کو حکام نے ناکارہ بنایا۔
اپوپو نامی بین الاقوامی تنظیم نے ماگاوا کو ہیرو قرار دیتے ہوئے بتایا کہ موت رواں ہفتے ہوئی۔
ماگاوا کو برسوں تک کام کرنے کے بعد گزشتہ سال جون میں ریٹائرڈ کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ دھماکہ خیز مواد کو سونگھنے والے جانور ایک خاص عمر تک ہی کام کر پاتے ہیں اور ان کی حِس ختم ہو جاتی ہے۔