پاکستان

راولپنڈی میں خاتون ڈانسر گھر میں قتل، ملزمان فرار

فروری 6, 2022

راولپنڈی میں خاتون ڈانسر گھر میں قتل، ملزمان فرار

راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک کھبہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لڑکی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ٹیکسلا کے رہائشی تھے جنہوں نے صبح تقربیاََ ساڑھے پانچ بجے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مقتولہ بسمہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بسمہ ڈانسر تھی جس کا آبائی علاقہ ملتان ہے اور وہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان میں شامل ایک ملزم حمزہ مبینہ طور پر مقتولہ کا دوست تھا جس نے معمولی تلخ کلامی کے بعد واردات کی۔

قتل کی لرزہ خیز واردات کا سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے