پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی، کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں کارٹن برآمد
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایک چھاپے میں کروڑوں روپے کی پینا ڈول گولیوں سے بھرے کارٹن برآمد کیے ہیں۔
ڈرگ انسپکٹر ذیشان احمد کے مطابق پیناڈول گولیوں کی بڑی تعداد میں کارٹن پشاور میں چارسدہ روڈ پر واقع گودام سے برآمد کیے گئے۔
ضبط کی گئی پیناڈول گولیوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات مرتب کی گئی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے ان گولیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ پیناڈول کی قیمت میں اضافے اور عدم دستیابی کی شکایات مل رہی ہیں۔

