متفرق خبریں

بیوی کے سر میں کِیل جنات نے ٹھوکی: شوہر کا دعویٰ

فروری 10, 2022

بیوی کے سر میں کِیل جنات نے ٹھوکی: شوہر کا دعویٰ

پشاور کے ہسپتال میں سر میں پیوست کیل نکالنے کے لیے لائی گئی مریضہ کے شوہر کو پولیس نے تلاش کر لیا ہے جس نے بتایا کہ خاتون نفسیاتی عارضی میں مبتلا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کا تعلق افغانستان سے ہے اور دونوں کا اب نفسیاتی معائنہ کرایا جائے گا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر احمد صابر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیوی کا ذہنی توازن درست نہیں اور جس دن جنات نے ان کے سر میں کیل پیوست کی وہ گھر پر نہیں تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے