اہم خبریں متفرق خبریں

لاپتہ صحافی مدثر نارو کی تلاش میں عدالتی کارروائی، بیٹے سچل کی چوتھی سالگرہ

فروری 14, 2022 < 1 min

لاپتہ صحافی مدثر نارو کی تلاش میں عدالتی کارروائی، بیٹے سچل کی چوتھی سالگرہ

Reading Time: < 1 minute

جبری گمشدگی کے شکار صحافی و بلاگر مدثر نارو کے بیٹے سچل کی چوتھی سالگرہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر عدالتی پیشی کے بعد منائی گئی۔

پیر کو والد مدثر نارو کی بازیابی کے کیس میں چار سالہ سچل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دادی، دادا اور وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ پیش ہوئے.

سچل کے والد مدثر نارو اگست 2018 سے لاپتہ ہیں۔

ہائی کورٹ مدثر نارو کی بازیابی کے کیس میں وفاقی حکومت کو کئی بار ہدایات جاری کر چکی ہے تاہم حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہیں۔

سچل 6 ماہ کا تھا جب اس کے والد لاپتہ کیے گئے اور گزشتہ برس معصوم کی والدہ بھی چل بسیں۔

دادا دادی کے ہمراہ عدالتوں کے چکر لگاتے سچل کی چوتھی سالگرہ منائی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے