عالمی خبریں

ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا، چار ہلاک

دسمبر 23, 2024 < 1 min

ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا، چار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکیہ کی وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس ہیلی کاپٹر نے موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال سے اُڑان بھری تھی اور اس میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی کارکن سوار تھا۔

موغلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے ٹکرایا اور پھر زمین پر جا گرا۔

ہسپتال کی عمارت کے اندر یا زمین پر کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ائیر ایمبولینس کا یہ افسوسناک حادثہ علاقے میں شدید دھند کے باعث پیش آیا تاہم مزید کسی وجہ کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

حادثے کی جگہ سے حاصل کردہ فوٹیج میں ہسپتال کی عمارت کے باہر ہیلی کاپٹر کا ملبہ بکھرا ہوا ہے، جہاں متعدد ایمبولینس اور ہنگامی طبی عملہ موجود تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے