اہم خبریں پاکستان

اسلام آباد پولیس کورین سفارت خانے میں گھس گئی، ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام

مارچ 9, 2022

اسلام آباد پولیس کورین سفارت خانے میں گھس گئی، ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام

پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد کی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کوریا کے سفارت خانے نے وزرات خارجہ اور آئی جی کو خط لکھا ہے۔

کورین سفیر کی جانب سے وفاقی پولیس کی جانب سے سفارت خانے میں زبردستی گھسنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تھانہ شالیمار کی پولیس 7مارچ کو سفارت خانے کے عقبی گیٹ سے اندر گھسی۔

خط کے مطابق پولیس نے سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا اور پولیس کی جانب سے ویانا کنونشن شدید خلاف ورزی کی گئی۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ سفارت خانے کے اندر دروازوں کو بھی توڑ دیا گیا۔

سفارت خانے کے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے