اہم خبریں

پاکستانی فوجی چوکی پر ٹی ٹی پی کا حملہ، 16 اہلکار مارے گئے

دسمبر 21, 2024 < 1 min

پاکستانی فوجی چوکی پر ٹی ٹی پی کا حملہ، 16 اہلکار مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے عسکریت پسندوں نے افغان سرحد کے قریب ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں 16 اہلکار مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے سنیچر کو دو انٹیلیجنس عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات کیے گئے حملے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ایک سینیئر انٹیلیجنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’30 سے زائد عسکریت پسندوں نے خیبر پختونخوا کے علاقے مکین میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔‘
اُن کے مطابق ’حملے میں 16 فوجی شہید اور پانچ شدید زخمی ہوئے۔‘

پاکستان 24 کے ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ مکین لیٹاسار کے علاقے میں کیا گیا۔

ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔
فوجی جوانوں نے بہادری سے جواب دیا تاہم مزید کمک پہنچنے تک فورسز کے 16 جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق افغان سرحد سے 40 کلومیٹر اندر ہونے والے اس حملے میں عسکریت پسند دو گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے۔ فوجی اہلکاروں نے کہا کہ ’عسکریت پسندوں نے چوکی پر موجود وائرلیس مواصلاتی آلات، دستاویزات اور دیگر اشیا کو آگ لگا دی۔‘

ایک دوسرے انٹیلیجنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مرنے والوں اور زخمیوں کی یہی تعداد بتائی اور حملے کی تصدیق کی۔
پاکستان میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ ’ہمارے سینیئر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے‘ کے لیے کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے