عمران خان پر عدم اعتماد، حکومت تشریح سپریم کورٹ سے کرائے گی
پاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کر کے وفاداری بدلنے والی آئینی شق کی تشریح کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی وفاداری بدلنے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی کے منحرف اراکین واپس آ جائیں، اُنہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔‘

