پاکستان

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

مارچ 20, 2022

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

پاکستان میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس جمعے کو دن ایک بجے ہوگا.

قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر سے قومی اسمبلی کا اجلاس فوری طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقررہ مدت میں اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے۔

اتوار کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئین سپیکر کو پابند کرتا ہے کہ وہ تحریک جمع کیے جانے کے 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ مقررہ مدت میں اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا آئین سے انحراف ہے۔ ’اگر سپیکر آئین سے انحراف کرتے ہیں تو پھر آرٹیکل چھ کے تحت یہ بغاوت ہے۔‘

حافظ حمداللہ کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق سپیکر نے بغاوت کی تو اس کی سزا کا تعین بھی آرٹیکل چھ میں واضح ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر آئین پرعمل کر کے ثابت کرے کہ وہ بنی گالہ کا ٹائیگر نہیں کسٹوڈین آف ہاؤس ہے۔
پی ڈی ایم کے بیان میں کہا گیا کہ ’سپیکر آئین کے راستے میں رکاوٹ بنا تو پھر تصادم اور ٹکراؤ کا ذمہ دار سپیکر اور عمران نیازی ہوں گے۔‘

حافظ حمداللہ کے مطابق ’پی ڈی ایم آئین کی عملداری چاہتی ہے اور آپ کو سپیکر دیکھنا چاہتی ہے بنی گالہ کا ٹائیگر نہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے