سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، ریٹائرڈ فوجی افسر گرفتار
پشاور کی مقامی عدالت نے ریٹائرڈ فوجی افسر محمد رضا کی آرمی چیف اور چیف جسٹس کے خلاف ٹویٹس کرنے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے محمد رضا نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف نازیبا ٹویٹس کی تھیں۔
ملزم کو چار دن قبل ایف آئی اے پشاور نے حراست میں لیا تھا جس کے خلاف ضمانت کی درخواست پشاور کی مقامی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔

