نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست خارج
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار وکیل پر غیر ضروری مقدمے بازی کی وجہ سے پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ محض مفروضوں پر درخواست نہیں دائر کی جا سکتی، کیوں نہ آپ پر جرمانہ عائد کیا جائے.
درخواست گزاروں نے اخباری خبروں کی بنیاد پر عدالت سے رجوع کیا تھا.

