پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس، سابق وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات

اپریل 18, 2022

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس، سابق وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات

سابق وزیراعظم عمران خان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے پیچھے وزارت قانون کے سابق وزیر قانون کو ماسٹر مائنڈ قرار دینے کے بعد نئی بیان بازی اور الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پیر کو سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے عمران خان کے لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق کی تصحیح ضرور چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے معاملے کی سمری بھیجنا ایک حساس معاملہ تھا اس لیے ہر پہلو کو دیکھا گیا۔

فروغ نسیم کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ ان کا ذاتی تنازع یا مسئلہ نہ تھا اور نہ اب ہے، عمران خان نے خود جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے مواد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا تھا۔

سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ برائے راست وزیراعظم عمران خان کے ماتحت تھا، تین سالہ دور میں مشکلات سے بھی دوچار رہا، اس وقت ملکی ماحول پہلے ہی بہت کشیدہ ہے اس لیے مزید کشیدگی نہیں چاہتا۔

ادھر فواد چوہدری نے فروغ نسیم کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ بطور وزیر قانون آپ کو ذمہ داری لینی چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا میں نے کابینہ میں کہا تھا ججز کے خلاف ریفرینس بھیجنا حکومت کا کام نہیں اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ریفرنس دائر کر لے لیکن آپ کے آصرار پر ریفرینس بھیجا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے