پاکستان

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے پہلی ملاقات

اپریل 19, 2022

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے پہلی ملاقات

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق ’منگل کو ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔‘

خیال رہے کہ آرمی چیف کی شہباز شریف سے ان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کی حلف برادری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ’آرمی چیف نے طبعیت کی خرابی کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔‘

One Comment
  1. Muhammad Ali
    Umeed hai achi hoi hogi

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے