پاکستان

عمران حکومت 5600 ارب کا تاریخی بجٹ خسارہ چھوڑ گئی: وفاقی کابینہ

اپریل 20, 2022

عمران حکومت 5600 ارب کا تاریخی بجٹ خسارہ چھوڑ گئی: وفاقی کابینہ

پاکستان میں شہباز شریف کی اتحادی حکومت کی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ کابینہ نے رمضان کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے اور چینی کی قیمت میں کمی کی منظوری دی ہے۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ملک بدترین معاشی مسائل کا شکار ہے۔

مفتاح اسماعیل نے معاشی اعشاریوں کے گراف پر مشتمل ایک خط دکھاتے ہوئے کہا کہ ’یہ عمران خان کی نااہلی اور بدعنوانی کا ثبوت ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی شرح میں کمی کا سہرا اسد عمر کے سر جاتا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال معیشت کی شرح نمو چار فیصد رہے گی۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ عمران خان کی حکومت بجٹ کا خسارہ 5600 ارب روپے چھوڑ کر گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ میں رواں سال درآمدات کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 75 ارب ڈالر کی اشیا امپورٹ کرے گا جبکہ برآمدات 30 ارب ڈالر کی ہوں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے