غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے: قومی سلامتی کمیٹی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے.
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، اور دوران تحقیقات کسی غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔‘
ایجنسیوں کی قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہغیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا.
اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کےمراسلے کا جائزہ لیا گیا.
سابق پاکستانی سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی.
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نیول چیف امجد خان نیازی بھی شریک ہوئے.
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی شریک ہوئے.
اجلاس میں چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر اور سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے .
اجلاس میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ، احسن اقبال اور حنا ربانی کھر شریک ہوئیں.
اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیفس شرکت کی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کو بھی بلایا گیا تھا جن کے خط کو لہرا کر سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرونی دھمکی اور سازش کے اپنی حکومت گرائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

