اہم خبریں

عارف علوی صدر بنیں عمران نیازی کے ذاتی غلام نہیں: وزیر داخلہ

اپریل 23, 2022 < 1 min

عارف علوی صدر بنیں عمران نیازی کے ذاتی غلام نہیں: وزیر داخلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔

سنیچر کو ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں تو استعفیٰ دیں۔ ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں۔ آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے اور 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں۔ صدر آئین پر عمل کرے اور حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے اپنے نمائندے کی فوری نامزدگی کریں۔

ادھر ایوان صدر نے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کے عدالتی حکم کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے