پولیس کے برطرف اہلکار کی ویڈیو کے ذریعے پروپیگنڈہ کیسے کیا گیا؟
پاکستان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس کی ملازمت سے برطرف ایک اہلکار کی حکومت مخالف ویڈیو کو تحریک انصاف سے منسلک صحافی سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں۔
پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کرنے والے اہلکار کانسٹیبل امیر اسلم کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ ان کو دوران ڈیوٹی مس کنڈکٹ پر 15مارچ کو معطل کیا گیا اور انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر 10مئی کو محکمے سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
پنجاب پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے کسی قول و فعل کا راولپنڈی یا پنجاب پولیس سے کوئی تعلق نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس پروفیشنل فورس ہے جس میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔

