اے آر وائے پر چودھری غلام حسین کے ساتھی اینکر صابر شاکر آف ایئر
پاکستان میں اے آر وائے نیوز کے اینکر صابر شاکر کو چینل نے آف ایئر کر دیا ہے۔
بول نیوز کے ڈائریکٹر نیوز سمیع ابراہیم نے ٹویٹ کیا ہے کہ صابر شاکر کو آف ایئر کیا گیا.
انہوں نے لکھا کہ صابر شاکر کہاں ہیں؟
سمیع ابراہیم نے پوچھا کہ صابر شاکر کو آف ایئر کرنے کے لیے دباؤ کہاں کی جمہوریت اور آزادیِ صحافت ہے؟ ایسے اقدامات نام نہاد جمہوریت پسند حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔
خیال رہے کہ صابر شاکر اے آر وائے نیوز کے اسلام آباد دفتر کے انچارج ہیں اور سات بجے رپورٹرز کے نام سے ٹاک شو کے اینکر ہیں۔
صابر شاکر نے گزشتہ دنوں خود پر حملے اور تشدد کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
تحریک انصاف کی میڈیا مہم چلانے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرنے کے علاوہ صابر شاکر حالیہ عرصے میں عدالتوں کے بارے میں بھی متنازع تبصروں کے لیے بھی مشہور ہوئے ہیں۔

