مارگلہ جنگل میں آگ، ٹک ٹاکر خاتون ڈولی پر مقدمہ درج
اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں جھاڑیوں اور درختوں کو آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کرنے پر تھانہ کوہسار نے ٹک ٹاکر خاتون ڈولی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
ایف آئی آر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکشن شعبہ ماحولیات اعجاز الحسن کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں لینڈ سکیپ ایکٹ1966، فاریسٹ ایکٹ1927 اور وائلڈ لائف ایکٹ1979 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ1997 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزمہ ڈولی ٹک ٹاکر کے گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون ٹک ٹاکر کو جنگل میں لگی آگ کے سامنے فوٹو شوٹ کرتے دکھایا گیا۔

