افغانستان میں زلزلے سے 1000 ہلاکتیں، سینکڑوں زخمی
Reading Time: < 1 minuteافغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے نے تباہی مچا ئی اور حکام کے مطابق ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔
افغان حکام نے پکتیکا سمیت مختلف صوبوں میں زلزلے سے اموات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
زلزلے سے سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.
زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 250 سے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔
زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔
حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔