اہم خبریں متفرق خبریں

”وزیراعظم کی حدود ختم“ ، پولیس نے پینا فلیکس اتار دیئے

جولائی 27, 2022 < 1 min

”وزیراعظم کی حدود ختم“ ، پولیس نے پینا فلیکس اتار دیئے

Reading Time: < 1 minute

”وزیر اعظم کی حدود ختم “کے عنوان سے آویزاں کیے گئے پینا فلیکس اتروا دیے گئے۔

پینا فلیکس اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتروائے۔

پینا فلیکس جی ٹی روڈ پر اسلام آباد اور ٹیکسلا کی حدود میں وزیر اعلی پنجاب کی حلف برداری کے بعد گزشتہ شب لگائے گئے تھے۔

پینا فلیکس پر وزیر اعظم پاکستان کی حدود ختم ہونے کے حوالے سے عبارت تحریر تھی جبکہ پینا فلیکس کے نیچے منجانب کی جگہ پر اہلیان آزاد پاکستان کی عبارت تحریر کی گئی تھی۔

پولیس نے پینا فلیکس تیار کرنے اور لگانے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے