اہم خبریں

ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکہ کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اگست 3, 2022 < 1 min

ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکہ کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Reading Time: < 1 minute

امریکا نے ایمن الظواہری کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی املاک اور اس کے شہریوں پر حملے ہوسکتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکا مخالف جذبات بڑھ سکتے ہیں جس کے پیش نظر دنیا بھر میں موجود امریکی محتاط رہیں۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ اس طرح کے حملوں میں خودکش دھماکے، قتل، بم دھماکے، ہائی جیکنگ اور اغوا کی صورت میں ہوسکتے ہیں لہٰذا امریکی شہری غیر ملکی سفر کے دوران انتہائی محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے صورتحال سے مکمل باخبر رہیں۔

واضح رہے کہ ایمن الظواہری کو اتوار کے روز کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ایمن الظواہری نائن الیون حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور 71 سالہ مصری ڈاکٹر نے القاعدہ کی سربراہی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سنبھالی۔

یاد رہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے اعلان کر دیا تھا کہ یہ اسامہ بن لادن کا کیا دھرا ہے لیکن امریکہ آج تک اس الزام کا کوئی ایک ثبوت بھی سامنے نہیں لا سکا۔اس حوالے سے رابرٹ فسک نے بھی متعدد سوالات اٹھائے تھے جن کا کوئی جواب نہیں ملا۔

ایبٹ آباد آپریشن کے بعد عالمی شہرت یافتہ دانشور نوم چومسکی نے کہا تھا کہ اسامہ نائن الیون کے حملوں کا مشتبہ ملزم تھا جسے دنیا کی کسی عدالت نے مجرم قرار نہیں دیا۔ امریکہ نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے