عالمی خبریں

شیطانی آیات کے مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، وینٹیلیٹر پر منتقل

اگست 12, 2022 < 1 min

شیطانی آیات کے مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، وینٹیلیٹر پر منتقل

Reading Time: < 1 minute

پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کتاب لکھنے والے برطانوی مصنف سلمان رُشدی قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق 75 سالہ سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے کہا ہے کہ ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ’ان کے جگر کو بھی نقصان پہنچا ہے، بازو کے اعصاب کٹ گئے ہیں اور ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔‘

امریکی شہر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سٹیج پر لیکچر دینے کے لیے آ رہے تھے۔

دو دہائی قبل ایران میں سرکاری سطح پر رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔

اس حملے کے عینی شاہد رپورٹر کے مطابق برطانوی ہندوستانی نژاد ناول نگار اسٹیج پر چوتاؤکا انسٹی ٹیوشن میں لیکچر دینے کی تیاری کر رہے تھے جب ایک شخص نے اسٹیج پر دھاوا بولا اور ان پر چاقو سے وار کیا۔

ایک اور شخص جو مسٹر رشدی کا انٹرویو کرنے والا تھا اس پر بھی حملہ کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے