کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی جھڑپیں،24ہلاک
Reading Time: < 1 minuteکرغزستان اور تاجکستان کی سرحدوں پر ہونے والی جھڑپوں میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
سنیچر کو کرغزستان وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی بات کین علاقے کے اسپتالوں میں 24 نعشیں لائی گئی ہیں۔
کرغزستان ۔ تاجکستان کی فرنٹ لائن پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ ایک روز قبل چھڑی تھی۔
طرفین نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، فائر بندی کے معاملے میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے معاہدہ طے پانے کی اطلاع دی تھی۔
ان جھڑپوں میں کرغز ستان کے کم ازکم 90 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ کی وجہ سے خطے میں زمین، زرعی آبپاشی، جانوروں کے چرانے، اسمگلنگ، سڑکوں کے عام استعمال اور سرحد سے غیر مجاز گزر جیسی وجوہات کی بناء پر خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
Array