پاکستان

سٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اکتوبر 5, 2022

سٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سٹیٹ بینک سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

سٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور پھر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے