پاکستان

تھانہ کراچی کمپنی میں شہری پر تشدد،آئی جی کا نوٹس،انکوائری کا حکم

اکتوبر 8, 2022

تھانہ کراچی کمپنی میں شہری پر تشدد،آئی جی کا نوٹس،انکوائری کا حکم

اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے کراچی کمپنی تھانے میں شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

‏سنیچر کو ایک بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی ایس پی صدر کو معاملے کی شفاف انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس حراست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر شہریوں نے پولیس تشدد کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

شہری پر تشدد کی ویڈیو جمعے کی رات وکیل ایمان مزاری نے تھانے میں بنائی تھی۔

وکیل ایمان مزاری کے مطابق وہ ایک کیس کے سلسلے میں تھانے پہنچیں تو وہاں ایس ایچ او کے کمرے سے ملحق روم سے تشدد اور کراہنے کی آوازیں آئیں۔آوازیں سن کر وہ اس کمرے میں پہنچیں اور دیکھا کہ ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا ہے اور ایس ایچ او ارشاد اس پر تشدد کر رہا ہے اور اس کے چہرے پر ٹھڈے مار رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے