پولیس کا پولیس سے مقابلہ،ایک اہلکار زخمی، آئی جی کا نوٹس،رپورٹ طلب
اسلام آباد پولیس ہیڈ لائن میں دو پولیس اہلکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہو گیا،ایک اہلکار نے دوسرے کو فائر مارا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن ہیڈ کوارٹر بیرک نمبر 7 میں 2 ملازمان میں لڑائی جھگڑا ہوا،کانسٹیبل شاہد نواز متعینہ ایگل سکارڈ نے فائر مارا جو کہ کنسٹیبل امیر نواز متعینہ ARU کو لگ گیا ہے. جسکو زخمی حالت میں پمز ہسپتال شفٹ کر دیا ہے. مضروب کی حالت سیریس بتائی جاتی ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئےڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پولیس کے مطابق دونوں اہلکار شاہد نواز اور امیر نواز ایک ہی گاوں کے رہنے والے ہیں۔دونوں اہلکاروں کے درمیان ذاتی رنجش پر لڑائی جھگڑا ہوا۔قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

