وفاق کے افسران پر صوبوں میں مقدمات، ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیے
پاکستان کے وفاقی سیکریٹری انفارمیشن، پاکستان ٹیلی ویژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر سرکاری حکام پر صوبوں میں درج مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
پیر کی صبح اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کے اعلیٰ سرکاری حکام کو ہراساں کیے جانے سے روکنے کے لیے حکومت کو اقدامات کی ہدایت کی۔
عدالت نے وزیر داخلہ اور دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کیے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی ایما پر وفاقی حکومت کے افسران اور وزرا پر پشاور اور لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

