پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج

اکتوبر 11, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

عمران خان کے علاوہ پانچ رہنماؤں، نجی بینک منیجر اور پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت چھ رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سینیٹر سیف اللہ نیازی، سردار طارق، سید یونس، عامر کیانی، طارق شفیع شامل ہیں جبکہ نجی بینک منیجر سمیت پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم کے متعدد ارکان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مذکورہ افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے فارن ایکس چینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ملزمان نجی بینک اکاونٹ کے بینیفیشری تھے، بینک اکاؤنٹ میں ابراج گروپ سے بھی 21 لاکھ ڈالر آئے۔

تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا، ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے