عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ
پاکستان کے صوبے پنجاب میں عمر سرفرا چیمہ کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل وزیرِداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفی دے دیا تھا،اس معاملے پر کچھ اطلاعات کے مطابق ہاشم ڈوگر سے استعفی لیا گیا تھا۔

