متنازع ٹویٹ، پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی گرفتار
پاکستان میں وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں لیا ہے۔
اعظم سواتی کو اُن کے متنازع ٹویٹس پر گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری سائبر کرائم ونگ کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں اعظم سواتی کو سینیئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا.
ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی.
اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان، سردار مصروف خان اور فیصر جدون عدالت میں پیش ہوئے اور دعوی کیا کہ صرف سیاسی بنیادوں پر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے.
وکلاء نے کہا کہ اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا.
عدالت نے فوری طور پر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرانے کا حکم دیا.
ایف آئی اے اعظم سواتی کو لے کر پمز اسپتال پہنچی.
اعظم سواتی نے گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے فیصلے پر فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے آرمی چیف کو مسٹر باجوہ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے اُن کو شہباز شریف کی بریت کے عدالتی فیصلے پر طنز کرتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔

