وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل
پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے احکامات صادر کر دیئے۔
جمعے کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

