پاکستان

جوبائیڈن کے بیان پر نواز شریف اور عمران خان نے کیا کہا؟

اکتوبر 15, 2022

جوبائیڈن کے بیان پر نواز شریف اور عمران خان نے کیا کہا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی صدر کے بیان پر بذریعہ ٹویٹ اپنے رد عمل میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کیلئے خطرہ نہیں ہے۔پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بیانیہ پیش کر رہے ہیں۔ کیا یہ ہے تعلقات کی بحالی؟

عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی طرح جنگوں میں شامل رہا،نہ کسی ملک میں جارحیت کی۔

ان کا کہنا تھا امریکی صدر کس معلومات پر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اس نتیجے پر پہنچے؟جب میں وزیراعظم تھا تو علم تھا کہ ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے