پاکستان

جوبائیڈن کا بیان،امریکی سفیر وضاحت کے لیے دفتر خارجہ طلب

اکتوبر 15, 2022

جوبائیڈن کا بیان،امریکی سفیر وضاحت کے لیے دفتر خارجہ طلب

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے حوالے سے بات کی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے جوبائیڈن کے بیان پر ڈیمارش دیں گے۔

ہفتے کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امریکی صدر لے بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔ پاکستان اپنی سالمیت اور بقا کے لئے پرعزم ہے۔ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ اور تمام عالمی قوانین کےمطابق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا بیان حیران کن ہے،اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے مثبت بات چیت جاری رکھیں گے،،یقین رکھتے ہیں اس بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے نیوکلیئر اثاثوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،ہم ملک کے مفاد کا دفاع کرنا جانتے ہیں،عمران خان نے ملک کے نیوکلیئر اثاثوں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولتا ہے ،یہ وہی عمران خان ہے جو کروڑوں لاکھوں نوکریوں اور گھروں کا دعوی کرتا تھا لیکن برسراقتدار آ کر لوگوں کو بیروزگار کیا اور ان سے چھت چھینی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے