تشدد اور ننگا کرنے کا الزام، اعظم سواتی نے دو فوجی افسروں کے نام بتا دیے
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اُن پر تشدد کرانے میں فوج کے میجر جنرل فیصل اور آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر فہیم ملوث ہیں۔
جمعے کو خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اعظم سواتی نے دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

