پاکستان

وزیراعظم کا کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

اکتوبر 31, 2022

وزیراعظم کا کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں 1800 ارب کے قرضے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم گزشتہ سال کی نسبت چار سو ارب زائد ہے۔

پیر کو کسان پیکج کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار زرعی ترقی پر ہے،زرعی ترقی کے لئے کسانوں کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے قرضے معاف کئے جا رہے ہیں،اس مد میں ساٹھ ارب دس کروڑ روپے رکھے ہیں۔ زرعی شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں کو پچاس ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔ ان قرضوں میں سود پر حکومت سبسڈی دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی اے پی کی فی بوری ۲۵۰۰ روپے کم کرائی گئی،اب کھاد کی یہ بوری ۱۱ہزار ۲۵۰روپے میں ملے گی۔ یوریا کی مد میں تیس ارب روپے سبسڈی حکومت دی گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ باہر سے پانچ سال تک پرانے ٹریکٹروں کی درآمد کی اجازت ہو گی،یہ فیصلہ ملک میں ٹریکٹر کی قیمت کم نہ کرنے پر یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ تین لاکھ ٹیوب ویل سولر پر منتقل کرنے کے لئے کسانوں کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے شاندار پیکج نہیں ہو سکتا تھا ،مخلوط حکومت تمام زعماء کو دل کی اتھارہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس پیکج پر عملدرآمد ہو گا اور پاکستان کی زرعی معیشت توانا ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس پیکج کے علاوہ سیلاب متاثرین کو ۸۸ارب روپے نقدی اور اشیاء کی شکل میں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے