پاکستان

عمران خان بندے اور بندوقیں اکھٹی کرنے کے لئے تاخیر کر رہا ہے:وزیرِداخلہ

نومبر 1, 2022

عمران خان بندے اور بندوقیں اکھٹی کرنے کے لئے تاخیر کر رہا ہے:وزیرِداخلہ

وفاقی وزیرِداخلہ نے کہا کہ عمران خان دے کوئی پوچھے کہ تین چار ہزار افراد عوام کا سمندر ہے؟کامونکی میں کوئی حادثہ ہو جائے تو اتنے لوگ اکھٹے ہو جاتے ہیں۔

منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ ان کا لانگ مارچ،لانگ مارچ نہیں بلکہ گمراہی اور فتنہ مارچ ہے۔ اب شیڈول کی تبدیلی اور تاخیر اسلئے کر رہا ہے کہ بندے اور بندوقیں اکھٹی کر رہا ہے۔

پنجاب اور کے پی حکومت سے کہتا ہوں کہ مسلح بندے جہاں اکھٹے ہو رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرے۔

وزیرِداخلہ نے کہا کہ پہلے وزیراعظم اور اتحادی قائدین نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں فورس کو دینے کا فیصلہ کیا تھا،اب میں درخواست کرتا ہوں کہ یہ لوگ بندوقیں اکھٹی کر رہے ہیں تو میری درخواست ہے کہ فورس کو اپنی حفاظت اور ریاست کی حفاظت کے لئے اسلحہ دیا جانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ واوڈا نے عمران خان کی ملی بھگت سے پریس کانفرنس کی، لاشیں ہی لاشیں اور جنازے ہی جنازے کی بات ہمیں خوف زدہ کرنے کے لئے تھی۔ پھر علی امین گنڈا پور نے بندوقیں اکھٹی کرنے والے وڈیو کی تائید کی۔اگر وہ مسلح ہو کر آئے تو ایسے فسادیوں کو شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مارچ سات آٹھ ہزار سے شروع ہوا تھا کہیں لوکل لوگ آگئے تو دس ہزار تک تعداد ہوئی ،مرید کے میں صبح آغاز کر رہے تھے تو فیس بک پر دیکھا تو سات آٹھ ہزار لوگ تھے حد نظر تک سڑک خالی تھی اور اسد عمر جم غفیر کہہ رہے تھے،عمران خان سمندر کہہ رہے تھے۔تین چار ہزار افراد عوام کا سمندر ہے؟کم تعداد سے ثابت ہوا کہ دو ڈویژن کے عوام نے لانگ مارچ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔ تم سمجھتے ہو کہ لوگ تمہارے پاگل پن کا شکار ہو جائیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کبھی کہتا ہے کہ چوکیدار کی تنخواہ بند کر دی اور پھر کچھ دیر بعد چوکیدار کے پاؤں پڑتے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن میں اسے پتہ لگ جائے گا،احساس پروگرام کے پیسے الیکشن پر خرچ کرتے ہیں،احساس پروگرام میں یہ سب لوگ پکڑے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو جتھہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کے لیے آئے،اسے ہر طرح سے روکا جانا چاہئے۔صورت حال میں خرابی کے ذمہ دار بھی یہ خود ہوں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے