اہم خبریں سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹوئٹر استعمال کرنے والے ہر ملک کے صارفین کے لیے الگ قیمت ہوگی: ایلون مسک

نومبر 2, 2022 2 min

ٹوئٹر استعمال کرنے والے ہر ملک کے صارفین کے لیے الگ قیمت ہوگی: ایلون مسک

Reading Time: 2 minutes

مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے مصدقہ اکاؤنٹ (بلیو ٹِک) رکھنے والے صارفین سے ماہانہ آٹھ ڈالر وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایلون مسک نے اس کی وجہ یہ بات بتائی ہے کہ وہ سبسکرپشنز بڑھانا اور نیٹ ورک کے اشتہارات پر انحصار کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’قیمت کو ملک کی قوت خرید کے حساب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔‘

ٹوئٹر پر نام سے آگے لگے نیلے نشان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ جس بھی شخص یا کمپنی کے نام پر ہے، حقیقتاً اس کا ہی ہے۔
اس وقت ٹوئٹر کی سروسز زیادہ تر صارفین کے لیے مفت ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا چارج سنبھالے جانے کے بعد کچھ نئی نوعیت کے اقدامات سامنے آ رہے ہیں جن میں کمپنی کے کئی اعلٰی حکام کو فارغ کیا جانا بھی شامل ہے۔

ٹوئٹر کے شعبہ اشتہارات کی سربراہ سارہ پرسونیتے نے منگل کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

جس کے بعد اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے لیے غیریقینی صورت حال میں اضافہ ہوا۔

ایلون مسک کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سبسکرائبرز جو بلیو ٹک بھی رکھتے ہیں، ان کو پوسٹس کے جوابات اور منشنز میں ترجیح دی جائے گای جبکہ وہ لمبی ویڈیو اور آڈیوز بھی دیکھ سکیں گے اسی طرح ان کو آدھے اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے۔
ایلون مسک کے بدھ کو اکاؤنٹس کی تصدیق کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔

اپریل میں ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کی ایڈٹ بٹن سے متعلق رائے جاننے کے لیے رائے شماری کروائی تھی۔ 70 فیصد سے زیادہ افراد نے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے