لاس اینجلس میں پولیس پر تھوکنے والوں کو بُری طرح مارا جائے گا: صدر ٹرمپ
صدر کے طور پر اپنی دوسری مدت کے اپنے پہلے اقدامات میں سے ایک میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر حملہ کرنے والے سینکڑوں افراد کو معاف کر دیا تھا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے پولیس افسران کو مارا تھا۔
اور اب پیر کے روز صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لاس اینجلس میں اپنے امیگریشن کریک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں اور پولیس اور نیشنل گارڈ کے ارکان کا مقابلہ کرنے والوں کے لیے ایک انتباہی پوسٹ کی اور لکھا کہ : "اگر وہ تھوکیں گے، تو ہم ماریں گے، اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ انھیں پہلے سے زیادہ مارا جائے گا۔ اس طرح کی بے عزتی نہیں کی جائے گی!”
یہ دو ایک جیسے واقعات کے بارے میں ٹرمپ کے ردعمل میں تضاد دکھاتا ہے۔
6 جنوری کو پولیس کو مارنے والے فسادیوں کو معاف کرنا، جسے انہوں نے "ایک خوبصورت دن” قرار دیا اور لاس اینجلس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین کو دھمکانا، اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ صدر کس طرح اپنے مخالفین سے اپنے حامیوں کے مقابلے میں مختلف معیارات پر قائم رہنے کی توقع رکھتے ہیں۔